6 مئی، 2023، 6:51 PM

ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، بریگیڈئیر جنرل قربانی

ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، بریگیڈئیر جنرل قربانی

ایرانی آرمی کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے فضائیہ کو مغربی ایشیا میں سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے فضائیہ کو مغربی ایشیا میں سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔

انہوں نے عراقی بعثی حکومت کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فضائیہ کے پائلٹ شہید اکبر شیرودی کی بررسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اکبر شیرودی اور دیگر شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے اندر امن قائم کیا اور سرحدوں کی حفاظت کی۔

کرمانشاہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سبقت کے اس دور میں ایرانی فضائیہ پورے مغربی ایشیا میں سب سے آگے ہے اور اس کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔ ہماری نئی نسل کو ایران کی تاریخ کے بارے میں معلومات ہونا چاہئے۔ شہداء کی یاد میں اس طرح کی تقریبات ان کی خدمات کو زندہ رکھنے کا باعث ہیں۔ ہمارے جوانوں کے علم میں یہ چیزیں ہونا چاہئے کہ کس طرح شہید اکبر شیرودی جیسوں نے دشمن کے ٹینکوں اور جہازوں کو تباہ کردیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق بریگیڈئیر جنرل قربانی نے کہا کہ فضائیہ امن ہو یا جنگ ہر حالت میں ملک کے دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ دشمن ایران پر ہر طرف سے حملہ آور ہے اور ہر لمحہ ایران کو نابود کرنا چاہتے ہیں لیکن رہبر معظم کے ایک بیان سے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

News ID 1916299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha